(ندیم خالد) ایف آئی اے نے سات افسران کو سب انسپکٹر کےرینک پر پروموشن دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایف آئی اے نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹرکے عہدے پر سات افسران کو پروموٹ کر دیاگیا۔ترقی پانے والوں میں عاطف شبیر،عبدالشکور،وقار محمود ، سہیل سلامت ،تصدق حسین،ثمینہ صدیق،راشدہ انور شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے میٹنگ کے بعد سات افسران کو اگلے رینک میں ترقی دینےکا نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔ترقی پانے والے افسران کو جلد نئی تعیناتیاں دی جائیں گے جس کیلئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔