ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارمی انڈوں کیساتھ برائلر گوشت بھی مہنگا

فارمی انڈوں کیساتھ برائلر گوشت بھی مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں برائلراور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فارمی انڈے 88 روپے فی درجن ہو گئے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں برائلر اور فارمی انڈوں کی رسد میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،ایک بار پھر برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت بڑھ گئی،مرغی کا گوشت 6 روپے اضافے کے بعد 197 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا،زندہ مرغی 4 روپے اضافے کے بعد 136 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ہوا جس کے بعدانڈے  88 روپے فی درجن ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر اور فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی  کی قیمت2 روپے کمی کے بعد 132 روپےفی کلو تھی جبکہ برائلر گوشت میں بھی نمایاں کمی ہوئی تھی۔ زندہ مرغی 2 روپے کمی کے بعد 132 روپےفی کلو فروخت ہوئی،مرغی کا گوشت 3 روپے کمی کے بعد 191 روپے فی کلو فروخت ہوا تھا،2 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے فی کلوکمی واقع ہوئی تھی جبکہ  فارمی انڈے 86 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

قبل ازیں زندہ مرغی 7 روپےکمی کے بعد 134 روپےفی کلوجبکہ برائلرگوشت 10 روپے کمی کےبعد 194 روپے فی کلومیں فروخت ہوا تھا۔ فارمی انڈے 8 روپے فی درجن کمی کےبعد 86 روپےفی درجن کے حساب سے دستیاب تھے اور آج بھی ان کی قیمت86 روپے فی درجن پر مستحکم ہے،شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کرے تاکہ عوام کوماہ رمضان میں ریلیف مل سکے۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer