ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کی شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت

نیب کی شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) 7 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس۔ شہباز شریف گرفتاری کے بعد حوالات نمبر 10 میں منتقل، میڈیکل چیک اپ میں تمام رزلٹ نارمل جبکہ گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت مل گئی۔

ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب ٹیم نے شہباز شریف کو گرفتار کیا۔ ہائی کورٹ سے شہباز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں نیب آفس منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر نیب آفس کے باہر اینٹی رائٹ فورس کی پانچ ریزرو سکیورٹی پر تعینات رہیں۔

شہباز شریف کا منتقلی کے بعد باقائدہ طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل چیک اپ میں میاں شہبازشریف کا بلڈ پریشر، ہارٹ ریٹ اور شوگر ٹیسٹ نارمل آئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے نیب ٹیم نے استفسار کیا کہ آپ روزانہ اگر نیب سے کھانا لینا چاہتے ہیں تو بتا دیں۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں مریض ہوں، صرف گھر کا پرہیزی کھانا کھا سکتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے کھانے کے علاوہ ضروری ادویات منگوانے کی اجازت بھی دی۔

نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے لیے صبح احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ ریمانڈ ملنے کی صورت میں دوران تفتیش شہباز شریف سے تحقیقات کے دوران تفتیشی افسران کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے جبکہ نیب کا کوئی بھی آفسر بغیر ماسک اور سینٹائزر کے بغیر شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرے گا۔