(سٹی42) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اچھی خبر، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے فی کلو گھی کی قیمت میں 18 روپے کمی کردی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق سبسڈی والے گھی کی نئی قیمت 375 روپے فی کلو ہوگی جبکہ بغیر سبسڈی والے گھی کی فی کلو قیمت 445 روپے ہوگی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو اب گھی 375 روپے فی کلو جبکہ عام صارفین کو 445 روپے فی کلو ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پچھلے مہینے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے سبسڈی والا گھی فی کلو 58 روپے مہنگا گیا گیا تھا۔