ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ عظمیٰ خان بتاتے ہوئے رو پڑیں

عثمان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ عظمیٰ خان بتاتے ہوئے رو پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کی معروف اور صف اول کی اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی موبائل کیمرے سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے ۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے کی جانب عظمیٰ خان کھڑی ہیں جبکہ ان کے آگے کالے رنگ کے کپڑوں میں ان کی بہن ہمار خان موجود ہیں اور دونوں ڈری اور سہمی ہوئی ہیں ۔ویڈیو میں خاتون اداکارہ پر اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا الزام عائد کر رہی ہے۔

جواب میں آمنہ عثمان نامی خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا ملک ریاض کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ خاتون نے کہا کہ وہ عظمیٰ خان کو متعدد بار وارننگز دے چکی تھیں لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آئی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہے، یہ کون سا اعتکاف ہے کہ آپ تین دن میرے شوہر سے لگاتار ملتی رہیں، یہ ساڑھے 10 بجے اعتکاف سے اٹھی  اور ساڑھے 11 بجے شراب اور کوکین کی لائنیں چل رہی  تھیں۔

سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد لاہور  کے  تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ  و ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہےمقدمہ عظمیٰ خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا جس کے مطابق  ماڈل نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بہنیں اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آورگھر کا دروازہ توڑ کرداخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔

عظمیٰ خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تین گھنٹے تک پولیس سٹیشن کے باہر کھڑی رہی کسی نے سنی نہیں،زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ پولیس،حکومت ،آرمی چیف مجھے انصاف دے،جب انصاف ملے گا تو سب کو معاف کردوں گی،مجھے پیسوں کا لالچ نہیں ہے۔تشدد کرنیوالے پیسوں کی آفر کررہے ہیں لیکن ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں۔عثمان ملک کی بات نہیں کرنا چاہتی ،عثمان ملک ، ملک ریاض کی سالی کا بیٹا ہے،میری دوست کا دوست ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer