ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، عدالتوں کا سائلین کو بڑا ریلیف

کورونا وائرس، عدالتوں کا سائلین کو بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور لگائے گئے لاک ڈاؤن کی مشکلات کو مد نطر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بھی اپیلیں اور دعوے دائر کرنے کی مدت میں رعایت دے دی گئی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور اس کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ، وفاقی سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھجوائی گئیں ہیں۔

جس کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران عدالت تک نہ پہنچنے والے سائلین کی اپیلیں زائد المعیاد قرار نہیں دی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران 24 مارچ سے 7 اپریل تک لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست سمیت تمام بنچوں اور ضلعی عدالتوں پر دائری برانچ کو بند تصور کیا جائے گا۔

نئی اپیلیں، درخواستیں، دعوے دائر کرنے پر قدغن بھی نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق ان سائلین پر ہوگا جو لاک ڈاؤن کے دوران لاہور کورٹ پرنسپل نشست یا علاقائی بنچوں اور ضلعی عدالتوں سے رجوع نہیں کر سکے۔

ایک ماہ کی تاخیر سے دائر ہونے والے سائلین کے دعوے، درخواستیں اور اپیلیں زائد المعیاد قرار نہیں دیئے جائیں گے۔