ٹرانسپورٹرز نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

LHR Violation of corona SOPs
کیپشن: LHR Violation of SOPs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہریوں نے کورونا ایس او پیز کو پاوں تلے روند دیا۔ ٹرانسپورٹرز نے بھی 70 فیصد مسافروں کی پابندی ہوا میں اڑا دی۔ کورونا کی پانچویں لہر کے باوجود ابھی بھی شہری مرض کی حقیقت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

 کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی بھی جگہ ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جا رہی۔ ٹرانسپورٹرز کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ گاڑیاں چلانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن نہ تو ٹرانسپورٹرز اور نہ ہی مسافر اس کی پابندی کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

دوسری جانب بازاروں مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم کورونا ایس او پیز کو پاوں تلے روند رہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ پانچویں لہر کے باوجود ابھی بھی بہت سے لوگ کورونا کی حقیقت سے انکاری ہیں۔

شہریوں کا غیر سنجیدہ رویہ ماہرین کیلئے دردسر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاو روکنےکے لئے حکومت کو دوبارہ سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کے وار میں مزید تیزی آن گئی۔ کورونا کے کیسز اور مثبت شرح کے ساتھ اومی کرون ویرینٹ بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگا۔مثبت کیسزکی شرح 20.6فیصدتک پہنچ گئی۔لاہور میں کورونامزید 6قیمتی زندگیاں نگل گیا۔ 24گھنٹوں کےدوران کوروناکےمزید 1380نئےمریض رپورٹ ہوئے۔

شہر میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 23کیسز کی تصدیق ہوئی۔شہر میں اومی کرون کےمتاثرہ مریضوں کی عتداد 1015ہو گئی۔سرکاری ہسپتالوں میں تشویشناک مریض بڑھنے لگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer