گپی گریوال کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار، وجہ کیا بنی؟

گپی گریوال کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار، وجہ کیا بنی؟
کیپشن: Gippy Garewal
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:: معروف بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار گلوکار گپی گریوال کی واہگہ بارڈر آمد تاخیر کا شکار۔

ذرائع کے مطابق گپی گریوال کے پاس  کینیڈین پاسپورٹ ہونے  کی وجہ سے بھارتی وزارت داخلہ کا بھارت سے پیدل واہگہ بارڈر کے لئے لیٹر چاہیے۔گپی گریوال نے ساڑھے نو بجے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور آنا تھا ۔شیڈول کے مطابق انہوں نے لاہور سے کرتارپور جانا تھا اور پھر واپسی پر گورنر پنجاب سے ملاقات کرنی تھی ۔بھارتی حکام لیٹر جاری کریں گے تو گپی گریوال واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گے۔

 خیال رہے بھارتی سنگر گپی گریووال اپنی مذہبی رسومات کے لئے پاکستانی حکومت کا سکھوں مذیبی کے تعمیر کئے جانے والے شاہکار کرتارپور گردوارہ صاحب شکرگڑھ جائیں گے۔مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔میڈیا ممبران سے گفتگو بھی کریں گے۔

لنگر ہال سے لنگرکرنے کے بعد  سہہ پہرساڑھے  3 بجے گورنر ہاؤس لاہور واپس پہنچیں گے۔اسکے بعد آخری روز 29 جنوری کو ننکانہ صاحب جائیں گے۔جہاں پر اپنی مذہبی سومات کے بعد سہہ پہر کو بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ان کی آمد کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے سخت حفاظتی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر