ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ہونڈوراس کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھا لیا

Xiomara Castro,president Honduras hon
کیپشن: Xiomara Castro
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  شیاؤمارا کاسترو حلف اٹھا کر ہونڈوراس کی  پہلی خاتون صدر بن گئیں۔   فی الحال وہ نومنتخب کانگرس کی بھی سربراہ ہوںگی۔

ہونڈاروس کے دارالحکومت تیگوسیگلپا میں رقص کرتے ہزاروں شہریوں ،لہراتے قومی پرچموں اور نعروں کی گونج میں مسکراتی ہوئی شیاوماراکاسترو نے حلف اٹھایا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں نومنتخب صدر شیاو ماراکاسترو نے غربت، کرپشن اور غربت اور امارات میں بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش اقتصادی تباہی انہیں ورثے میں ملی ہے۔ 

62 سالہ شیاؤمارا کاسترو کیلئے اقتدار پھولوں کی سیج  نہیں کیونکہ نہ صرف انہیں ایک غیرحل شدہ آئینی وقانونی بحران ورثے میں ملا ہے۔ وہ بائیں بازو کی سیاسی جماعت ''لبرے پارٹی '' کی رہنما ہیں جس نے نومبر میں ہونے والے الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کی تھی ۔

عوام انہیں ملک کودرپیش شدید مشکلات کے دور میں امید کی کرن سمجھتے ہیں ۔

آئینی وقانونی  ماہرین کا کہنا ہے ابھی تک کانگرس کے دو سربراہان کا انتخاب غیرقانونی  تھا جسکے باعث سیاسی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا