سٹی42: سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون رکھنے اور سنے پر پابندی عائد کردی گئی، فیصلہ سکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سکول سربراہان خود بھی سکول میں موبائل فون نہیں سن سکیں گے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صبح اسمبلی کے وقت تمام اساتذہ سے موبائک فون رکھوا لیے جائیں گے اور اساتذہ کو چھٹی سے قبل موبائل فون واپس کیے جائیں گے۔
طلباء کو بھی سکول موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیصلہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔