آزادی مارچ، محکمہ داخلہ نے ریلوے پولیس سے مدد مانگ لی

آزادی مارچ، محکمہ داخلہ نے ریلوے پولیس سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی سکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ نے ریلوے پولیس سے مدد طلب کر لی، محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی ریلوے پولیس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

 مراسلے میں سکیورٹی انتظامات میں تعاون کے لیے ریلوے حکام کو  500 اہلکار اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے، پولیس اہلکاروں کو 27 اکتوبر کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہیں، ریلوے پولیس اہلکاروں کو سپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا، اہلکاروں کو تمام حفاظتی سامان اپنے ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایس پی ریلوے پولیس راولپنڈی ڈویژن راجہ ظہیر ارشد کی سربراہی میں پولیس اہلکار سمیت اسلام آباد جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer