وزیر اعلیٰ کیلئے نئی مشکل، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

وزیر اعلیٰ کیلئے نئی مشکل، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمود خان کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا ، پی ٹی آئی مارچ میں مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیراعلیٰ کی شرکت وفاق پر حملہ ہے، وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-05-27/news-1653624096-1345.jpg

رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں وفاقی سرکاری ملازمین نے فتنہ مارچ میں سہولت کاری فراہم کی ، کے پی میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کیخلاف بھی کارروائی کریں گے، بعض پولیس افسران پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس اور انتطامیہ کے بعض افسران سیاسی جماعت کے آلہ کار بنے۔