ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت تعلیم نےاو لیول امتحانات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت تعلیم نےاو لیول امتحانات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور سمیت پاکستان بھر میں او لیول امتحانات کیلئے وزارت تعلیم نے اجازت نامہ جاری کر دیا،برٹش کونسل 26 جولائی سے اولیول کا امتحان منعقد کرے گی۔
 تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل کے تحت 26 جولائی سے چھ اگست تک امتحانات کا انعقاد ہوگا،وزارت تعلیم نے برٹش کونسل کو او لیول کے لئے امتحانات کی سیریز کے لئےاین او سی دے دیا ہے، حکومت نے برٹش کونسل کو کورونا ضابطہ کے تحت امتحانات کے انعقاد کی اجازت دی، وزارت تعلیم نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھئے: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل

وزرات تعلیم نے واضح کیا ہے کہ برٹش کونسل امتحانات کی اس سیریز کے دوران اے لیول کی طرح انتظامات کرنے کا پاپند ہوگا جبکہ ان امتحانات کے انعقاد کی اجازت دینے کا مقصد طلباء کو اے لیول میں داخلوں کیلئے موقع فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات سات جون سے لینے کی تجویز زیر غور ہے، تجویز کے مطابق امتحانات 25 جون تک مکمل کرلیے جائیں گے جبکہ نتائج 30 جون کو جاری کیے جائیں گے، سکولوں میں امتحانات لینے کی اجازت آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں لی جائے گی، این سی او سی کا اجلاس 3 جون کو متوقع ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے،

 انٹرمیڈیٹ کے 15 روز بعد میٹرک کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے، امتحانات کی ڈیٹ شیٹ دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ستمبر میں لیے جائیں گے۔ 

کورس آؤٹ لائن سے متعلق طلبا کو سکول کالج کی جانب سے آن لائن سٹڈی کے دوران آگاہ کر دیا گیا تھا، امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جا چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer