عیشہ خان: شہر میں متوسط طبقے کی سواری "موٹرسائیکل" بھی چوروں سے محفوظ نہیں، چار ماہ کے دوران ایک ہزار تین سو سینتیس موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ چار ماہ کے دوران ایک ہزار تین سو سے زائد وارداتوں نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈ کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔
سٹی ڈویژن موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں سرفہرست رہا، جہاں چار ماہ کے دوران چھبیس موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ دو سو اکیاون چوری ہوئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: گھریلو ناچاکی سے تنگ 20 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اکیس موٹرسائیکلیں چھیننے کے مقدمات درج ہوئے اور دو سو چھبیس چوری ہوئیں۔ صدرڈویژن میں اٹھارہ موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں ہوئیں اور دوسو پینتالیس شہریوں کوموٹرسائیکل کی سواری سے محروم کردیا گیا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن سے بارہ موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ ایک سو پینسٹھ چوری کے مقدمات درج ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں چودہ وارداتیں موٹرسائیکل چھیننے کی رپورٹ ہوئیں اور دو سو ایک مقدمات موٹرسائیکل چوری کے درج کئے گئے۔ سول لائنز ڈویژن سے چھ موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ ایک سو باون چوری ہوئیں۔
پڑھنا مت بھولئے: لیاقت آباد تھانہ، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار
پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام دکھائی دیتی ہے جبکہ موٹرسائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈ کی کارکردگی بھی صفر رہی۔
یہ بھی دیکھیں: