ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ماہ کے دوران چکن فی کلو 83روپے مہنگا، شہری پریشان

ایک ماہ کے دوران چکن فی کلو 83روپے مہنگا، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42)ایک ماہ کے دوران مرغی کا گوشت تراسی روپے  فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر شہری پریشان  ہیں۔ پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت بھی غریب عادمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ، مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ ایک کے بعد ایک قیمتوں میں ہوشربا ضافے نے عوام کو چکرا کررکھ دیا۔

 ایک ماہ کے دوران مرغی کا گوشت تراسی روپے  فی کلوگرام  تک مہنگا ہوگیا۔ جنوری تک مرغی کے گوشت کی قیمت دوسو  نوے تک جانے کا امکان ہے

صوبہ پنجاب سے مرغی سندھ کو بھی سپلائی کی جارہی ہے ۔ جس سے پنجاب میں مرغی کی رسد میں کمی ہوئی۔ شادیوں کا سیزن عروج پر ہونے کے باعث بھی برائلر مرغی کے گوشت قیمتیں بڑھیں ۔

 شہریوں کا کہنا  ہے کہ اگر مرغی کا گوشت یونہی مہنگا ہوتا رہا تو مٹن اور بیف کیطرح یہ بھی عام آدمی کی پہنچ سے  دور ہوجائے گا۔ صدر ٹولنٹن مارکیٹ طارق جاوید نے کہا ہے کہ سرد موسم کے باعث مرغی کی گروتھ متاثر ہورہی ہے۔ جو مرغی پینتیس دن میں تیار ہوتی تھی اسکی نشوونما پر پینتالیس دن لگ رہے ہیں۔

صدر ٹولنٹن مارکیٹ طارق جاوید  کہتے ہیں کہ فروری میں سپلائی بہتر ہوتے ہی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں  گی