ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پی آئی اے بھی میدان میں آگئی

PIA Plane, Flood Victims
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایرلائن سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں آگئی، پی آئی اے نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سی ای او پی آئی اے نے قومی ایرلاین کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کو فعال کرکے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 24 گھنٹے این ڈی ایم اے کے ہمراہ کوآرڈینیشن کرے گا۔ سیلاب متاثرین کی امداد ریلیف آپریشن کے لیے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں دوسرے درجے کا ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا ہے۔

سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پی آئی اے ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے کے ہمراہ مل کر کام کرے گا۔ایمرجنسی الرٹ جاری ہونے کے بعد پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فعال ہوگیا ہے جبکہ پی آئی اے کے متعلقہ حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں "بلو لیول” ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔