شہباز شریف کی عدالت میں قسمیں

 شہباز شریف کی عدالت میں قسمیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی قسم کھاتا ہوں کہ کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا۔


لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جج صاحب میں نے اپنے دور میں کروڑوں روپے بچائے، قومی خزانے کو آج تک نقصان نہیں پہچایا، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی اور خزانے سے تنخواہ نہیں لی۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آیا ہوں، جج صاحب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی قسم کھاتا ہوں کہ کبھی عوام کے پیسےکو نقصان نہیں پہنچایا۔ احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف صاحب، بے فکر رہیں، قانون کے مطابق بڑے غور سے عدالت الزامات کا جائزہ لے گی۔فاضل جج نے مزید کہا کہ اگر آپ پر عائد الزامات جھوٹے ہوئے تو آپ اس عدالت سے باعزت بری ہوں گے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اللہ اور آپ کی عدالت پر یقین ہے۔

بعدازا ں عدالت نے شہباز شریف کی استدعا پر انھیں کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔ احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ آپ کی حاضری مکمل ہو چکی ہے، آپ جا سکتے ہیں۔

یاد رہے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کی عدالت میں  پیشی، اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،عدالت کے باہر لیگی کارکنوں،پولیس اہلکاروں میں دھکم پیل بھی ہوئی ،منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کےبلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے۔

احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کی عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت نوملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،عدالت نےسلمان شہباز،یوسف یارون،یوسف عزیز،علی خان اور طاہر نقوی کے شامل تفتیش نہ ہونےپربلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ڈی جی نیب کوحکم دیا کہ سلمان شہباز اور دیگر ملزمان کی گرفتاری پرعمل درآمدکرایا جائے،عدالت نےریفرنس میں رابعہ،جویریہ اور نصرت شہبازکوطلبی کے سمن جاری کردیئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer