ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید

 ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے،تاہم خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا،رپورٹ کے مطابق چترال ، دیر، سوات، بالاکوٹ، مانسہرہ، کرم ، کوہاٹ ، کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، خیبر، بونیر، سیدو شریف، ایبٹ آباد، مردان،چارسدہ ،پشاور ،ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،راولپنڈی، مری گلیات، جہلم، اٹک، چکوال اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، خاران اور ساحل مکران میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے کی توقع ہے، کراچی، حیدرآباد ،دادؤ ،مٹھی، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ، سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔