بیف ،مٹن کے شوقین افراد کے لئے بری خبر

Punjab food authority,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سبزہ زار میں عبداللہ مٹن اور رنگ الہٰی بیف شاپ پر چھاپہ ، 2ہزار کلو بیمار اور بدبودارگوشت برآمد کر لیا گیا ،، پی ایف اے کی ٹیم نے سامان ضبط کر کے دکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سبزہ زار میں 2 دکانوں کو مضر صحت اور بیمار گوشت فروخت کرنے پر سیل کر دیں ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیرانور کا کہنا تھا کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ برتن،ٹوکے، چھریاں،مشینری بھی زنگ آلود پائی گئیں جس پر تمام سامان کو ضبط کر کے کاروبار بند کر دیا گیا۔پی ایف اے کی ٹیموں نے ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے شاپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔