(عرفان ملک) سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران اور اہلکاروں کے لیے بری خبر، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی ڈویژن کو ہر عید پر ملنے والا بونس بند کر دیا۔
خبر پڑھیئے۔۔۔نواز شریف نے 2 چہیتے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس اہلکار اور افسران کو ہر عید پر دو دو تنخواہیں بونس میں دی جاتی تھیں۔ رواں سال بھی عید بونس کے لیے سمری وزیر اعلی کو بھجوائی گئی لیکن انھوں نے منظوری نہ دی۔ اس بنا پر سیکیورٹی ڈویژن کو یکم جون کو صرف ایک ہی تنخواہ ملے گی اور بونس کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
واضح رہے کہ سیکیورٹی ڈویژن کو رواں ماہ رمضان میں سحری اور افطار کی سہولت بھی دی جاتی تھی جو فنڈز نہ ہونے کی بنا پر اس سال ماہ رمضان میں نہیں دی جا سکی۔ سیکیورٹی ڈویژن وزیر اعلٰی ہائوس، رائیونڈ جاتی عمرہ، حمزہ شہباز سمیت دیگر گھروں اور دفاتر میں تعینات ہے۔