اسٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم اعلان

SBP, Currency Notes
کیپشن: SBP, Currency Notes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10، 50 ، 100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ رکھنے والوں کے لئے  اہم اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے بینک نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی، اب شہری 31 دسمبر 2022 تک نوٹ تبدیل کرواسکتے ہیں۔ یہ بینک نوٹ مرکزی بینک کے کسی بھی دفتر سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔31 دسمبر کے بعد یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی قرار پائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈئزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی لیکن اسٹیٹ بینک نے آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھادی تھی۔