اساتذہ کو کورونا ویکسین کب لگےگی؟

teacher vaccinations
کیپشن: teacher vaccinations
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بھر کے مختلف سکولوں میں پڑھانے والے 17 ہزار اساتذہ کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ویکسی نیشن کیلئے گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول وحدت روڈ کا انتخاب کرلیا گیا۔ ویکسنیشن سنٹر کا افتتاح جمعہ کے روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے سکولوں میں پڑھانے والے 17 ہزار اساتذہ کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے انتظامات کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ویکسنیشن کیلئے گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول وحدت روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔سکول میں ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح جمعہ کے روز کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق ویکسنیشن سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سکول مراد راس افتتاح کرینگے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بار بغیرامتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیاجائے گا،تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے،جون کے تیسرے ہفتے سویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔

تمام کلاسوں کے امتحانات ایس اوپیزکے تحت ہوں گے،دسویں اوربارہویں کے طلبا بھی کتابیں اورنوٹس کھول کرتیاری شروع کردیں کیونکہ امتحانات کی تاریخ آگئی ہے،میٹرک اور انٹرکے پرچے 20 جون کے بعد شروع ہوں گے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

واضح رہے کہ    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار  میں کہا گیاکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کوروناکےمزید 92مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ  کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جاپہنچی ،ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 494  تک پہنچ  گئی ہے۔