باغوں کے شہر میں بارش کی نوید

باغوں کے شہر میں بارش کی نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع آبر آلود رہنے سے شہر میں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ کہیں کہیں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے، مطلع آبر آلود رہنے سے آج   تیزہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش بھی ہوسکتی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ  سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو شام کے اوقات میں 64 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شہربھی کا موسم آبر  آلود  رہے گا۔   

ذرائع کے مطابق شہر کے تمام نالوں کا سروے کیا گیا جس میں کئی ایسے تھے جن میں گندگی کے ڈھیر ہونے کی نشاندہی ہوئی، سپیشل برانچ نے رپورٹ میں لکھا کہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، مون سون شروع ہوگیا لیکن نالوں کی صفائی نہیں ہوئی، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں نالے اوور فلو ہونے کا خدشہ ہے۔

 

ترجمان محکمہ مو سمیات اختر محمود کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اگست میں داخل ہونے والے سسٹم میں بارشیں زیادہ ہونگی جس کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، ابھی سیلاب کی وارننگ نہیں بلکہ الرٹ جاری کیا گیا ہے تاہم اگست میں سیلاب کے بارے میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، مون سون کا سلسلہ عموماً ستمبر کے وسط تک ختم ہو جاتا ہے تاہم کبھی کبھار یہ ستمبر کے آخر تک بھی چلا جاتا ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer