ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے: شہباز شریف

عوام کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے: شہباز شریف
کیپشن: City42 - Shahbaz Shairf vote
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے، برسر اقتدار آکر بھاشا ڈیم بنائیں گے اور بے گھروں کو گھر دیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟ فیصلہ آج ووٹرز کریں گے
 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ قطار میں لگ کر ماڈل ٹاؤن جونئیر سکول میں ووٹ کاسٹ کیا، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اکثریت مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دینا چاہتی ہے، انشاءاللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟
  واضح رہے کہ آج  پاکستان میں عام انتخابات کا میدان سج گیا جس کے لئےلاہور سمیت ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا، اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی جماعت لاہور کا انتخابی معرکہ سر کرتی ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔مسلم لیگ(ن) کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، بڑا مطالبہ کردیا
 
 

Sughra Afzal

Content Writer