پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اس بار نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا قوی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پہلا اضافہ ہو گا۔پیٹرولیم مصنوعات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار صورتحال مختلف ہو گی کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ کروڑ آئل بھی 76 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے، بصورت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو سکتا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer