ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی گلوکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Pakistani Singer Ali Gul Peer got married
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: معروف پاکستانی گلوکار علی گل پیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وڈیرے کے بیٹا گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے علی گل پیر  نےانسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نکاح کی خبر دی، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ ناخدا شریکِ حیات بنایا۔

علی گل پیر  نے پیغام میں لکھا کہ ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر شکر گزار ہوں۔

علی گل پیر کی شادی پر پاکستان فلم اور ٹی وی کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ ماہرہ خان، انوشے اشرف، علی کاظمی، ژیالے سرحدی، احمد علی بٹ اور دیگر نے مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ علی گل پیر اور عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022ء میں منگی کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر