ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار! گھر سےنکلتے ہوئے احتیاط برتیں

Firing in Peshawar
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فائرنگ سے خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آئے روز فائرنگ اور قتل و غارت کے واقعات زور پکڑ رہے ہیں، چند پیسوں یا دشمنی کے پیچھے لوگ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں، اسی طرح کا ایک افسوس ناک واقعہ پشاور کے علاقے کاٹلنگ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں فائرنگ سے خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے حادثہ پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ڈی ایچ کاٹلنگ منتقل کر دیا اور ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر