پنجاب ٹیچرز یونین کی وزیر تعلیم کے بیان پرشدید مذمت

 پنجاب ٹیچرز یونین کی وزیر تعلیم کے بیان پرشدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیندریاض)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ سکول کھولنےسےپہلےاساتذہ کاکوروناٹیسٹ لازمی ہوگا، بیان پر پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری نے کہا حکومت سرکاری سطح پر اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ سکول کھولنےسےپہلےاساتذہ کاکوروناٹیسٹ لازمی ہوگا، ماسک کےبغیرآنےوالےبچےکوسکول داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ، ماسک بچہ گھر سے پہن کر آئے گا ۔وحدت روڈ قائداعظم اکیڈمی ترقی و تعلیم میں پریس کانفرنس کرتےہوئےصوبائی وزیرتعلیم مرادراس کاکہناتھاکہ سرکاری ونجی سکولز میں بچوں کے آنے کیلئے ماسک پہنا لازمی ہوگا اور ماسک گھر سے لیکر آنا ہوگا ۔

انکا کہنا تھا کہ سکول اوپن ہونےسےتین دن قبل اساتذہ کاٹیسٹ لازمی ہوگا۔ ماسک اور کوروناسےمتعلق دیگر سامان کی خریداری کیلئےسات ارب چاہیےجوحکومت خرچ نہیں کرسکتی ۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ کسی نجی سکول کوماسک اوردیگرسامان بیچنےکی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نےکہاکہ نرسری سےچوتھی جماعت کےبچوں کو پہلے مرحلےمیں سکول نہ بلانےکی تجویززیرغورہےحتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہوگا ۔
مراد راس کاکہناتھاکہ انتظامی بنیادوں پر اساتذہ کے تبادلے کرکے انہیں ایسےسکولوں میں بھیج دیاگیاہےجہاں اساتذہ کی کمی تھی۔یہ تبادلےکسی صورت واپس نہیں ہونگے ۔پریس کانفرنس میں مرادراس نے اساتذہ کو آسان اقساط پر گھروں کی فراہمی سمیت نجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد رعائیت برقرار رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی جیب سے کورونا ٹیسٹ نہیں کروائیں گے، حکومت سرکاری سطح پر اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے۔انکا کہنا تھا کہ تین دن میں 15 لاکھ سرکاری و پرائیویٹ اساتذہ وملازمین کے کورونا ٹیسٹ ہونا ناممکن ہیں۔

حکومت 5 ماہ میں بمشکل تقریباً 8 لاکھ ٹیسٹ کر پائی ہے،صوبائی وزیر تعلیم زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔رانا لیاقت علی نے انتظامی امور کے تحت کئے جانے والے تبادلہ جات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سکولوں میں کم از کم 6اساتذہ، مڈل اور ہائی سکول میں 40 طلبہ پر سیکشن، اور دو سیکشن پر تین اساتذہ تعینات کئے جائیں۔

دوسری جانب پنجاب گورنمنٹ سکولز آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم کا اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروا کر سکول جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ پونے چار لاکھ سرکاری سکولووں کے اساتذہ کے فوری کرونا ٹیسٹ کیسے ممکن ہیں۔

صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ سات لاکھ پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ ہیں۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے کورونا فنڈ کاٹا گیا۔حکومت نے ٹیسٹ کرانے ہیں تو اس میں سے کروائے۔کاشف شہزاد نے کہا کہ طلباء اور اساتذ کو ماسک بھی حکومت مہیا کرے۔

وزیر تعلیم اساتذہ کی پریشانیاں دن بدن بڑہا رہے ہیں۔مطالبات کی پیکٹ پنجاب 9 ستمبر کو وزیراعلی کے دفتر کے سامنے دھرنا دے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer