پی سی پی کا نیوزی لینڈ، انگلینڈ کو ویڈیو کے ذریعے دلچسپ جواب

PCB VIDEO VIRAL
کیپشن: PCB VIDEO
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کےدورۂ پاکستان کی منسوخی پر شائقین اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،پی سی بی نے دنوں ٹیموں کو اس کو دلچسپ جواب دیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نےسینئر وزرا سے مشاورت کی،وزیراعظم عمران خان نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے فیصلہ کیا تھا کہ دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دنوں ممالک کی ٹیموں کو دلچسپ ویڈیو جواب دیا گیا، ملک میں کرکٹ کو پرموٹ کرنے کے لئے پی سی بی کی میڈیا ٹیم موثر کام کررہی ہے،گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے ایک مزاحیہ اشتہار جاری کیا گیا جس کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی، اس سے قبل ایسی ویڈیوحسن علی اور شاداب خان پر بھی بنائی جاچکی ہے۔

 نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اچانک دورۂ پاکستان کی منسوخی پر پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی پر توجہ مرکوز کردی ہے، شوسل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک اشتہار بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں پاکستان ٹیم کے بلے باز امام الحق اور سنیئر ٹی وی اداکارہ سیمی راحیل کو دیکھا گیا۔

پی سی بی نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ' پاکستان اور اس کے باہر موجود کرکٹ شائقین کے لئے کھیل ہمیشہ زندہ رہے گا، کیونکہ یہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے، جو بھی ہو کھیل تو ہورہا ہے'۔

اس دلچسپ اشتہار نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے جس پر کرکٹ شائقین کے علاوہ وہ لوگ بھی دلچسپ کمنٹس کرتے  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں پر تنقید کررہے ہیں۔

قومی 20ٹوئنٹی کپ کل سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، یہ ٹورنامنٹ دوحصوں پر مشتمل ہے، پہلا 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جاگا جبکہ دوسرا 6 سے 13 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer