(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں بڑی غلطی سامنے آگئی۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کا حلقہ غلط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ میں عمران خان کا حلقہ این اے 95 میانوالی کی بجائے این اے 5 لکھادیا،این اے 5 اپر دیر سے تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ منتخب ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے حوالے فیصلہ کیا گیا کہ وہ این اے 45 کرم الیکشن میں حصہ لے سکتے یا نہیں؟اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی،این اے 45 کرم ضمنی انتخاب میں عمران خان کا حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی و قانونی ماہرین سے آئین کے آرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کر لی، ریجنل الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق پوچھا تھا۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوپہر ہو گا، چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں آئینی و قانونی رائے کی روشنی عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔