ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف عاصم منیر نے امام کعبہ کے دورہ پاکستان کو عوام کیلئے باعث عزت قرار دے دیا

آرمی چیف عاصم منیر نے امام کعبہ کے دورہ پاکستان کو عوام کیلئے باعث عزت قرار دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید کے دورہ پاکستان کو عوام کیلئے باعث عزت قرار دیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 دونوں معتبر شخصیات کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امام کعبہ سے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان کی عوام کیلئے باعث عزت ہے۔

 معززین نے غزہ تنازعہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کیلئے بے پناہ عقیدت اور اس کے متولی کا گہرا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مثالی تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے علاوہ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے دعا کی۔

Ansa Awais

Content Writer