علی ساہی: آئی جی پنجاب کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے۔
ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کی طرف سے 288 چھاپےمارے گئے ۔گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 140 مقدمات درجکیے گئے جن میں سے 142 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے 87 کلو چرس، 12 کلو افیون، ایک کلو سے زائد آئس اور 1681 لٹر شراب برآمد ہوئی۔
ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 25012 چھاپےمارے گئے۔جن میں سے 12186 ملزمان گرفتارکر لیا گیا جبکہ 11619 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ملزمان سے 7556 کلو چرس، 122 کلو ہیروئن ، 266 کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی۔
آئی جی پنجاب نےمنشیات کی برائی کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔