(سٹی42)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی تیاریاں جاری ہیں،بقیہ ہونے والے میچز میں ملتان سلطان کے لئے بری خبر ہے کہ ٹیم کپتان شاہدخان آفریدی ان میچوں میں نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھتے ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں،ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیم کو جوائن کرنے کی تیاری کرلی مگر ملتان سلطان کے لئے بری خبر ہے کہ ٹیم کے کپتان مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے،شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں،ملتان سلطان کی نمائندگی اب کس کے سپرد کی جائے اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھئے: شاداب خان کی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزمیں واپسی؛یاسر شاہ بھی فٹ
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لئے کلیئر قراردے دیا گیا ہے،شاداب خان آٹھ ہفتے کا بحالی پروگرام مکمل کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے،شاداب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بائیں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ادھر لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی باؤلنگ اور رننگ جاری رکھے ہوئے ہیں،جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد یاسر شاہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کی تھی، یاسر شاہ دورہ ویسٹ انڈیز میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔