علی اکبر:گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عہدے، اقتدار اور اختیارات سب پاکستان کی مرہون منت ہیں، ہمارا ہدف و نصب العین عوامی خدمت ہونا چاہیے۔
اس خبر کوضرور پڑھیں:2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام ایک سو آٹھ ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کرنے والے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف و نصب العین عوامی خدمت ہونا چاہیے، بیوروکریسی اور سول افیسران حکومت کا اہم حصہ ہیں، تمام اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے۔
اس خبر کوضرور پڑھیں:اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں: گورنر پنجاب
انہوں نے کہا کہ افیسران کی پیشہ وارانہ ذمہ د اریوں کی ادائیگی کے دوران صرف اور صرف قومی مفادات اور عوامی فلاح کو مد نظر رکھنا چاہیے۔