اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں: گورنر پنجاب

اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں۔ جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں چودھری نور الحسن تنویر کی قیادت میں 6 رکنی اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے  ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستان سے باہر ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور انہیں ہر وہ کام کرنا چاہئے جس سے ملک و قوم کے امیج میں بہتری آئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018 کو پرامن بنانےکیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سرگرم

 انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی کبھی مشکل گھڑی آئی تو اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر اپنے ملک کی مدد کی۔ گورنر نے کہا کہ ملک میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ اس موقع پروفد نے گورنر پنجاب کو  اپنے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔