(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سیف الرحمن خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
درخواستگزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے حال ہی میں کرنسی کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیا ہے اور درخواستگزار بنکوں کیساتھ مل کر متعدد شہروں میں ڈیجیٹل کرنسی کی مشینیں نصب کرنے کو بھی تیار ہیں۔
درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت کو ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا حکم دے، عدالت نےدلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔