(ویب ڈیسک)پشاور اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی کو ایوان سے باہر نکال دیا۔
تفصیلات کےمطابق پشاور اسمبلی میں وزیر اعلی ٰمحمود خان کے خطاب کے دوران لیگی ایم پی اے کی جانب سے شور شرابا کیا گیا، کہا کہ وزیراعلیٰ بجٹ پر بات کی بجائے سیاست کھیل رہے ہیں جس پر وزیراعلی ٰمحمود خان کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو اب پارٹی سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ڈپٹی سپیکر نے ایم پی اے اختیارولی کو ایوان سے باہر جانے کی رولنگ دےدی۔
ڈپٹی سپیکر نے احکامات جاری کئے کہ سکیورٹی اہلکار اختیار ولی کو باہر لے جائیں ، بعدازاں سکیورٹی اہلکاروں نےمسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو ایوان سے باہر سے نکال دیا گیا،ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ اپوزیشن رکن اسمبلی پر آئندہ 2اجلاسوں میں آنے پر پابندی ہوگی۔