ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں4  پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔  مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔