پنجاب حکومت نے شہر خاموشاں اتھارٹی کو غیر فعال کردیا

 پنجاب حکومت نے شہر خاموشاں اتھارٹی کو غیر فعال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے شہر خاموشاں اتھارٹی کو غیر فعال کردیا، نئے ڈی جی اور ممبران کی تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے شہرخاموشاں کوغیر فعال کرنےکا فیصلہ کیا ہے، نئے ڈی جی اور ممبران کی تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی ارسال کردی گئی ہے، سمری میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابقہ شہر خاموشاں اتھارٹی کے ممبران اور ڈی جی سیاسی بنیادوں پرتعینات تھے،جن کا تعلق مسلم لیگ نون سے تھا،اس اتھارٹی کے موجودہ عہدیداروں کو ہٹا کر نئی اتھارٹی بنانے کی منطوری دی جائے، جس میں ممبران موجودہ ارکان اسمبلی ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer