ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی حراست سے اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت فرار

 پولیس کی حراست سے اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : شاہدرہ ٹاون پولیس کی حراست سے قتل کا اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا ۔ ملزم کو راوی پل سے گرفتار کیا گیا، مدعی کے تھانے پہنچنے تک ملزم رفوچکر ہو چکا تھا۔
  
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے اشتہاری ملزم مبارک کو شاہدرہ پولیس نے راوی پل سے گرفتار کیا تھا ۔ اے ایس آئی عثمان اور کانسٹیبل منیر ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شاہدرہ ٹاون پہنچے ۔ شاہدرہ ٹاون پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی اطلاع مدعیوں کو کر دی۔

مگر جب تک مدعی تھانے پہنچے تو ملزم مبارک پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہو چکا تھا ، ملزم مبارک ہتھکڑی سمیت محرر کے کمرے سے فرار ہوا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے فرار ہونے پر مدعی پولیس سے جھگڑتے رہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer