ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنات کا قید خانہ سمجھا جانے والے پُراسرار کنویں کی حقیقت سامنے آگئی

Yemen’s Mysterious Well of Hell
کیپشن: Barhout well
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمان کے غار کھوجیوں نے تاریخ میں پہلی بار ’ جنات کے قیدخانہ‘ کی تہہ میں پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے تک یمن کے جس کنویں کو ’جہنم کا کنواں‘ اور ’جنات کا قید خانہ‘ کہا جاتا تھا اور مقامی افراد اس کے قریب جانے کے تصور سے بھی کانپ جاتے تھے۔عمانی غار کھوجیوں کی ٹیم اس پُراسرار کنویں کی تہہ تک جا پہنچی۔
غار کھوجیوں کا کہنا ہے کہ 30 میٹر چوڑے کنویں کی گہرائی تقریباً 112 میٹر ہے۔ اس کی ایک جانب سے آبشار گر رہی ہے، جو تہہ میں پہنچ کر دلکش تالاب کا روپ دھار لیتی ہے۔


کنویں میں جنات کا بسیرا ہے اور نہ ہی کوئی شیطان قید ہے۔ قدیم جادوئی تحریریں موجود ہیں اور نہ ہی ایسی کوئی طاقت جو انسانی وجود کو نگل لے۔

عمانی ٹیم جب پُراسرار کنویں کی تہہ میں پہنچی تو جانوروں کی لاشیں اور مردہ پرندے نظر آئے، مگر کوئی جِن وِن نہیں ملا۔ بس کچھ سانپوں اور کیڑے مکوڑوں سے سامنا ہوا، جو کسی بھی ایسی جگہ پر لازمی پائے جاتے ہیں۔