ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کا منصوبہ نئی حکومت کے ہاتھوں ٹھپ

ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کا منصوبہ نئی حکومت کے ہاتھوں ٹھپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ٹیچنگ ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کا منصوبہ ٹھپ، ایک ارب چار کروڑ روپے کے منصوبے کے لیے صرف 5 کروڑ مختص کئے گئے۔  

 سابق حکومت کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا، منصوبے کے تحت ادویات کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیسن سٹور بننا تھا اور اس کے ساتھ ادویات ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کے لیے کولڈ چین کا سسٹم رائج کیا جانا تھا، اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب چار کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔

موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے صرف پانچ کروڑ روپے رکھے ہیں، جس کی وجہ سے معیاری ادویات کی فراہمی کا منصوبہ رواں برس مکمل نہیں ہوسکے گا اور اس منصوبے کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔