(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ ہوا،انٹر بنک میں ڈالر ریٹ 223 روپے 81 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 231 روپے رہا۔
یاد رہے منگل کے روز ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بحالی دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی، 167.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 42928.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کرروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 543 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔