ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت بڑے بحران کا شکار ہوگئی

پنجاب حکومت بڑے بحران کا شکار ہوگئی
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی، حکومت کو اپنے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز کے اجرا میں مشکل پیش آنے لگی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں، جن میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن صوبائی اسمبلی کو دس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے، جس کے لیے مالی سال 18-2019 کے بجٹ میں سے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 20 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا پر محکمہ خزانہ نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو پہلے ہی مالی بحران کا سامنا ہے، اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کا اجرا وفاق سے ملنے والے فنڈز سے مشروط کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں سابق دور حکومت کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں۔ جبکہ رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے لیے بھی 50 فیصد فنڈز جاری ہو سکے، اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 10 کروڑ کے ترقیاتی اسکیمیں طلب کی گئی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer