ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اپنے وزن سے خود ہی گر جائے گی: شاہد خاقان عباسی

حکومت اپنے وزن سے خود ہی گر جائے گی: شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ اے پی سی کی تاریخ مولانا فضل الرحمان بتائیں گے، کہتے ہیں حکومت کی نااہلی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوٹ لکھپت جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعروں کے ساتھ ڈالر کا ریٹ واپس نہیں آئے گا، معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گےاور اے پی سی کی تاریخ کا فیصلہ مولانا فضل الرحمن نے کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ مزید متحرک ہو گی۔

 ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت کو کیا گرانا ہے یہ اپنے وزن سے خود ہی گر جائے گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer