ینگ ڈاکٹرز نے بڑا اعلان کردیا، مریضوں کو جان کے لالے پڑ گئے

ینگ ڈاکٹرز نے بڑا اعلان کردیا، مریضوں کو جان کے لالے پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کی شدید کمی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کل سے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کہتے ہیں حکومت شوبازی چھوڑے اور مطلوبہ تعداد کے مطابق پی آئی سی میں ڈاکٹرز پورے کرے۔

خبر پڑھیں۔۔۔محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھںٹی بجا دی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وائے ڈی اے پی آئی سی کے صدر ڈاکٹر اعجاز کھرل نے ڈاکٹر ذیشان ملک، ڈاکٹر محسن رضا اور ڈاکٹر ظہیر سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی سی میں سینئر رجسٹرار کی چھبیس اور میڈیکل افسران کی 86 سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سےعلاج معالجے میں مشکلات ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

 ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز کی شدید قلت کے باوجود حکومت نے شوبازی کرنے کیلئے تین سینئر رجسٹرارز کا وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تبادلہ کر دیا۔ وائے ڈی اے نے کہاکہ پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو آگاہ کیا لیکن نجم احمد شاہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔

خبرپڑھنا مت بھولیں۔۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کےدو ملازمین کو اپنے کیے کی سزا مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو چلانے کیلئے پی آئی سی کو تو بند نہ کریں۔ وائے ڈی اے نے اعلان کیا کہ پی آئی سی میں حکومت کے اپنے مقرر کردہ معیار کے مطابق ڈاکٹرز کی کمی پوری ہونے تک کل سے روزانہ ایک گھنٹہ ایڈمن بلاک میں احتجاج ہوگا۔