(سیرت نقوی) لاہور میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، موسم کی خبر دینے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا۔
گزشتہ دو روز سے لاہور میں صبح ہوتے ہی سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگتا ہے اور دن چڑھتے ہی گرمی کی شدت سے سب کو بے حال کردیتا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نکلیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسسز کا استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اورکم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 22فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو، اورنج لائن کے پیکج ٹو پر بھی ٹرین چلنے کو تیار
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.