قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا اعلان، 3 جون کو لاہور پہنچیں گے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے 3 جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا ۔ عوامی تحریک کے سربراہ 3 جون کی صبح 4 بجے قطر ائیر ویز سے لاہور پہنچیں گے۔ کارکن ائیرپورٹ پر ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب نے اساتذہ کو عید سے پہلےبڑی خوشخبری دے دی
علاوہ اازیں ڈاکٹر طاہر القادری سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری رمضان کے آخری عشرے میں شہر اعتکاف میں شرکت کریں گے۔ جبکہ عید کے بعد عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔