(علی اکبر) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
خبر پڑھیں۔۔۔23 مارچ یوم تجدید عہد وفا، برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سنہرا دن
جاتی امراء فارم ہائوس میں ہونے والی محفل میلاد میں میاں محمد نواز شریف، رکن صوبائی اسمبلی ارشد ملک، مسلم لیگی رہنما بجاش خان نیازی، مرید نیازی، سید سرفراز حیدر کاظمی ،مہر شہباز ، فواد سرور ، نیک محمد ،عمران ندیم گھمن، مجید گجر، مرزا جاوید علی ،ملک خالد کھوکھر، حاجی طعلت سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر معروف نعت خوان خصرات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا، محفل میلاد کے موقع پر فضا درودوسلام سے گونج اُٹھی۔
خبرضرور پڑھیں۔۔۔جوڈیشل مارشل لاءکا آئین میں کوئی تصور نہیں: چیف جسٹس پاکستان
میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ بھی ادا کیا جس کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔کل لاہور میں چھٹی ہوگی، پنجاب حکومت نے اعلان کردیا
نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور قائد کا پاکستان بنانے کے لئے کوشش کرنا ہوگی۔