(جنید ریاض) گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ریٹی گن روڈ میں ٹیچرزکنونشن ہوا، اساتذہ تنظیموں نے کہا ہے کہ ایک لاکھ چالیس ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو فی الفور مستقل کیا جائے بصورت دیگر 29 مارچ کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔23 مارچ یوم تجدید عہد وفا، برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سنہرا دن
ریٹی گن روڈ پر واقع گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں ہونے والے ٹیچرز کنونشن میں یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے چیئرمین طارق محمود، حافظ غلام محی الدین، حافظ عبدالناصر، کاشف شہزاد چوہدری، میاں طارق اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔حضرت مادھول لعل حسینؒ کا عرس، کل لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ چالیس ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو فی الفور مستقل کیا جائے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، چیف جسٹس نے کردیا بڑا اعلان
حافظ غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ بھرتی ہونے کے بعد ایجوکیٹرز کو کئی ماہ تنخواہ نہیں ملتی جس کیلئے نیا لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
خبرپڑھیں۔۔پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اور اقبال کا خواب پورا کریں گے:شہباز شریف
کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ اساتذہ مطالبات کی منظوری کیلئے 29 مارچ کو بھرپور احتجاج کریں گے۔